MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

مسلط حکومت نے سستا تیل تو دور کی بات اپنی نالائقی سے پیٹرول مزید مہنگا کر دیا،حماد اظہر

1 234

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تحریک انصاف کا ردعمل بھی سامنے آگیا ہے،تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے پیٹرول مہنگا کرنے پر موجودہ حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا ہے۔ حماد اظہر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت روس سے سستے تیل لانے والی تھی۔ لیکن مسلط حکومت نے سستا تیل تو دور کی بات مہنگے تیل کو بھی اپنی نالائقی سے مزید مہنگا کر دیا۔
حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر کہا کہ مسلط حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی امپورٹ میں بھی غفلت دکھائی،پچھلے دو ماہ میں مہنگے دام اور بلند مارجن پر ضرورت سے کہیں زیادہ تیل امپورٹ کیا گیا۔ رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ پھر تیل کی قیمت بینکوں نے مہنگے ڈالر ریٹ پر روپے میں موصول کی۔
ادھر پی ٹی آئی کے سیاسی حریف وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے پیٹرول کی قیمتیں بڑھانے پر اپنے ردعمل میں کہا کہ ہم نے پٹرولیم مصنوعات پر ایک روپیہ بھی نیا ٹیکس نہیں لگایا،جو قیمتیں بڑھی یا کم ہوئی ہیں،صرف پی ایس او کی خرید کے مطابق کم ہوئی ہیں یا بڑھی ہیں۔
مفتاح اسماعیل نے اپنے بیان میں کہا کہ ایندھن کی قیمتوں کی سمری اوگرا نے بھیجی اور پیٹرولیم ڈویژن کے ذریعے فنانس ڈویژن کو بھیجی گئی۔ قیمتیں طے ہونے سے چند گھنٹے پہلے ہی ہمیں ملتی ہیں۔ لوگ مجھ پر تنقید کرتے ہیں،لیکن میں اپنے ملک کے ساتھ مخلص ہوں اور اسے ڈیفالٹ سے بچایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنی بہترین صلاحیت کے مطابق کام کر رہا ہوں۔ خیال رہے کہ حکومت نے پیٹرول مزید مہنگا کر دیا،فی لیٹر پٹرول کی قیمت میں 6 روپے 72 اضافہ کر دیا گیا،لائٹ اسپیڈ ڈیزل بھی 43 پیسے مہنگا کر دیا گیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز) پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے جنرل سیکرٹری حماد اظہر نے کہا ہے کہ پورے پاکستان سے تحریک انصاف کیلئے اچھی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.