MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ملک میں ایک بار پھر پٹرول بحران کا خدشہ، آئل کمپنیز نے حکومت کو خط لکھ دیا

1 416

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(مسائل نیوز)ملک میں ایک بار پھر تیل کے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا، آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل نے ملک میں تیل کے بحران کی گھنٹی بجا دی، او سی اے سی نے معاملے کی حساسیت پر حکومت کو خط لکھ دیا۔تفصیلات کے مطابق خط میں کہا گیا ہے کہ بروقت ایل سیز نہ کھلنے سے ملک میں تیل کے بحران کا خدشہ ہے،

- Advertisement -

بروقت ایل سیز کو یقینی بنانے کے لیے وزیر خزانہ اور وزیر پیٹرولیم کردار ادا کریں۔خط میں کہا گیا کہ بینکوں کی جانب سے ایل سیز نہ کھلنے سے کچھ آئل کارگوز منسوخ ہوچکے ہیں اور ایل سیز نہ کھلنے سے تیل کی سپلائی میں تعطل پیدا ہورہا ہے جسے فوری طور پر ختم کرنا ناگزیر ہے۔مزید کہا گیا کہ ملکی ضروریات پوری کرنے کے لیے ایک ارب تیس کروڑ ڈالرمالیت کا تیل درآمد کیا جاتا ہے، ملک میں ماہانہ 4 لاکھ 30 ہزار میٹرک ٹن پٹرول 2 لاکھ میٹرک ٹن ڈیزل درآمد کیا جاتا ہے، ایک مرتبہ سپلائی چین متاثر ہونے کے بعد بحالی میں 6 سے 8 ہفتے لگیں گے۔ دوسری جانب اوگرا نے ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی شارٹیج کی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کا وافر سٹاک موجود ہے۔ترجمان اوگرا عمران غزنوی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اوگرا ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی شارٹیج کی خبروں کی سختی سے تردید کرتا ہے۔ترجمان نے کہاکہ مزید 80 ہزار ایم ٹی پیٹرول اور 90 ہزار ایم ٹی ڈیزل لے جانے والے جہاز بلنگر خانے پر ہیں۔ترجمان نے بتایاکہ مقامی ریفائنریز بھی کام کر رہی ہیں اور پٹرولیم مصنوعات کی طلب کو پورا کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد (مسائل نیوز)ملک کے بینکوں نے آئل کمپنیز کی پیٹرول امپورٹ ایل سیز کھولنے سے انکار کردیا۔انڈسٹری ذرائع کے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.