MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

گرمی کی شدت کب تک برقرار رہ سکتی ہے؟ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خبردار کردیا

0 266

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)گرمی کی شدت ملک بھر میں عروج پر ہے وہیں محکمہ موسمیات کی جانب سے گرمی سے متعلق شہریوں کو بری خبر سنائی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان کے مختلف میدانی علاقوں میں شدید گرمی کی لہر مئی کے آخر تک برقرار رہ سکتی ہے۔

- Advertisement -

تاہم برسات کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ آج شام یا رات کے اوقات میں اسلام آباد، بالائی خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں ہلکی بارش کا امکان موجود ہے۔

گزشتہ روز پورے ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد اور بینظیر آباد میں 51 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا جبکہ موئن جو دڑو اور ڈیرا غازی خان میں گرمی کا پارہ 50 ڈگری تک پہنچ گیا تھا۔

وہیں شہر کراچی میں گذشتہ روز سال 2022 کا گرم ترین دن بتایا گیا تھا اور درجہ حرارت 42 ڈگری سے اوپر ریکارڈ کیا گیا

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.