MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ایک بار ہی جان لے لو!پیٹرول کی قیمت میں مزید اضافے پر مایا علی برہم

0 213

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(مسائل نیوز) پاکستان میں پیٹرول کی قیمتوں میں نئے اضافے پر شوبز اداکارہ مایا علی نے ردِعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ ایک بار ہی جان لے لو!۔خوبرو اداکارہ مایا علی نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر موجودہ حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے برہمی کا اظہار کیا ہے۔اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر پیٹرول میں اضافے کی خبر شیئر کرتے ہوئے وزیرِ اعظم کو بھی مخاطب کیا اور لکھا کہ مسٹر شہباز شریک ایک ہی بار جان لے لو۔مایا علی نے اظہارِ برہمی کرتے ہوئے مزید لکھا کہ یہ مضحکہ خیز ہے اور کنٹرول سے باہر ہوتا جارہا ہے۔واضح رہے کہ پٹرول 272 روپے فی لٹر ہو گیا ہے،جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 293روپے فی لیٹرہوگئی ہے، مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت190روپے29پیسے ہوگئی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.