MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ایمان دار تاجر بروز قیامت انبیاء کے ساتھ صدیقین کے صف میں کھڑا ہوگا، مولانا طارق جمیل

1 226

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

بہاولنگر(مسائل نیوز)معروف عالم دین مبلغ مولانا طارق جمیل نے کہا ہے کہ فرمان رسول صلی اللہ علیہ وسلم سنایا کہ ایمان دار تاجر بروز قیامت انبیاء کے ساتھ صدیقین کے صف میں کھڑا ہوگا،ان خیالات کا انہوں نے نے ہارون آباد میں پاکستان مسلم لیگ ضیاء کے مرکزی صدر و چئیرمین میونسپل کمیٹی

- Advertisement -

حاجی محمد یاسین مرحوم تعزیتی ریفرنس کے حوالہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مرحوم حاجی یاسین اور انکی ٹیم سٹاف نے احیاء فری دستر خوان، تعمیر جنازہ گاہ،مفت آپریشن و ادویات فراہمی جیسے فلاحی کام جاری رکھ کر دْکھی انسانیت کے دل جیت رہے ہیں،مولانا طارق جمیل نیاس موقع پرفرمان رسول صلی اللہ علیہ وسلم سنایا کہ ایمان دار تاجر بروز قیامت انبیاء کے ساتھ صدیقین کے صف میں کھڑا ہوگا،سچ بول کر اور رزق حلال پر عمل کرکے ہم اپنی آئندہ نسلوں کا مستقبل روشن،اور دوزخ کے عذاب سے نجات دائمی کا اعزاز پا سکتے ہیں،روحانی پیشوا مولانا طارق جمیل نے اجتماع میں واضح کیا کہ اہل بیت اطہار اور صحابہ کرام رضوان اللہ کی تعلیمات کو حرز جاں بنائیں،انہوں نے مزید کہا کہ اگر اچھی آخرت کی تمنا رکھتے ہو تو مخلوق کے ساتھ بہترین طرز عمل اپنائیں ضرورت اس امر کی ہے خاندان کے مقتدر افراد محروم مستحقین کی مراعات میں کمی نہیں آنے دیں۔آخر میں مرحوم حاجی محمد یسین کے بلند درجات کے لیے خصوصی دعا کرائی گئی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد (مسائل نیوز)معروف عالمِ دین مولانا طارق جمیل نے کہا ہے کہ مسجدِ اقصٰی میں نہتے فلسطینی نمازیوں پر […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.