MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

‘خان صاحب گرفتاری دیدیں’،عارف علوی، شاہ محموداور پرویز خٹک کا چیئرمین کو مشورہ

0 216

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) صدر مملکت عارف علوی، شاہ محمود قریشی اور پرویز خٹک سمیت رہنماوں نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو گرفتاری دینے کا مشورہ دیدیا۔

- Advertisement -

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق پارٹی رہنما اعجاز شاہ اور اسد عمر سمیت سینئر لیڈر شپ بھی گرفتاری دینے کے حق میں ہے تاہم فواد چوہدری ، مراد سعید اور دیگر رہنما عمران خان کو گرفتاری دینے سے روک رہے ہیں۔

پی ٹی آئی کی سینئر قیادت کا موقف ہے کہ زمان پارک کے گرد محاذ آرائی سے پی ٹی آئی کا امیج متاثر ہوا ہے تاہم عمران خان نے دوٹوک موقف اپنایا ہے کہ حکومتی اقدامات کا مقابلہ کریں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.