اروشی روٹیلا کی نسیم شاہ کو 20 ویں سالگرہ کی مبارکباد
لاہور (مسائل نیوز) بھارتی ماڈل گرل اور اداکارہ اروشی روٹیلا نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔ نسیم شاہ کو بلوچستان پولیس کا اعزازی ڈی ایس پی بنا دیا گیا ، فاسٹ باولر نسیم شاہ نے گزشتہ روز اپنی 20 ویں سالگرہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کے ہمراہ ہوٹل میں منائی۔
نسیم شاہ نے ہوٹل میں اپنی سالگرہ کا کیک کاٹا۔ اُدھر قومی ٹیسٹ کرکٹر کو بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا نے انسٹاگرام پر سالگرہ اور اعزازی ڈی ایس پی بننے کی مبارکباد دی ہے۔ بھارتی ماڈل گرل نے 4 روز پرانی نسیم شاہ کی انسٹاگرام پوسٹ پر سالگرہ سے ایک روز قبل وش کیا اور اعزازی پولیس افسر بننے پر مبارکباد دی۔ جواب میں نسیم شاہ نے اروشی کا شکریہ بھی
- Advertisement -

ادا کیا۔
دوسری جانب اداکارہ کی جانب سے مبارکباد کے پیغام پر سوشل میڈیا صارفین نے طرح طرح کے تبصرے شروع کردیے ہیں۔ یاد رہے کہ ستمبر میں بھارتی اداکارہ اور نسیم شاہ کے درمیان تعلقات کی خبریں منظر عام پر آئیں تھیں اور مداحوں کا ماننا تھا کہ اروشی ایشیا کپ کا میچ دیکھنے نسیم شاہ کی وجہ سے ہی گئیں تھیں۔
[…] (مسائل نیوز) قومی ٹیم کے فاسٹ باولر نسیم شاہ نے 99 روز بعد اپنے مداح کو بلآخر جواب دے ہی دیا، مداح […]