MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ملک اور قوم کو بچانا ہے تو عمران خان کو ہٹانا ہے،حافظ حمد اللہ

1 496

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (ویب ڈیسک)پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا حافظ حمد اللہ نے کہاہے کہ عوام پہلے ہی سسک سسک کر زندگی گزار رہے ہیں، حکومت نے ان پر پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا ایک اور بم گرا دیاہے حکومت خون خوار بھیڑیے کی طرح عوام کا خون چوس رہی ہے،

- Advertisement -

عمران خان اینڈ کمپنی آئی ایم ایف سے مل کر مہنگائی کی چھری سے عوام کی شہ رگ کاٹ رہی ہے ملک اور قوم کو بچانا ہے تو عمران خان کو ہٹانا ہے، عمران خان کو ہٹانے کے سوا نجات کا دوسرا کوئی راستہ نہیں۔گزشتہ روزپیٹرول کی قیمت میں اضافے پر ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللہ نے اپنے ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ حکومت خون خوار بھیڑیے کی طرح عوام کا خون چوس رہی ہے،

عمران خان اینڈ کمپنی آئی ایم ایف سے مل کر مہنگائی کی چھری سے عوام کی شہ رگ کاٹ رہی ہے۔پی ڈی ایم ترجمان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ملک و قوم کو آئی ایم ایف کے ہاتھوں گروی رکھ دیا ہے، ساڑھے 3 سال سے ملک و قوم پر عمران خان کی صورت میں عذاب مسلط ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اس عذاب سے ملک و قوم کو نجات دلانا پی ڈی ایم کا ہدف ہے، تحریکِ عدم اعتماد وہ ہتھیار ہے جس سے عمران خان اینڈ کمپنی کو سمندر برد کر دیں گے۔حافظ حمد اللہ نے مزید کہا ہے کہ ملک اور قوم کو بچانا ہے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. Salman Sk says

    ملک و قوم کو بچانا ہے تو پی ڈی ایم کو دفناناہے
    اور صرف اور صرف صدارتی نظام لانا ہے اور خان کو صدر بنانا ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.