کوئٹہ (ویب ڈیسک)ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ صحت کے شعبے میں پیرامیڈیکس کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی وبا، جنگ یا حادثے کے دوران پیرامیڈیکس فرنٹ لائن کا کردار ادا کرتا ہے انہوں نے کہا کہ پیرامیڈیکس کے بغیر صحت کا شعبہ ادھورا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو صحت کے بہترین سہولیات کی فراہمی اور صحت کے شعبے سے متعلقہ پیرامیڈیکس سٹاف کو درپیش مسائل کو حل کرنا موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
- Advertisement -
ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی پیرامیڈیکس ڈے کے حوالے سے اسلام آباد میں منعقدہ تقریب کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ موجودہ حکومت شہریوں کو بہترین صحت کی سہولیات کی فراہم کے لئے کوشاں ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کے لیے صحت انصاف کارڈ کا اجرا کیا ہے۔
اور اس کارڈ کا حامل 10لاکھ تک سرکاری و نجی ہسپتالوں میں مفت علاج کروا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا صحت کارڈ کا اجرا حکومت کا ایک احسن اقدام ہے جس کے تحت نچلے طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد بھی نجی ہسپتالوں میں اپنا علاج کروا سکتے ہیں