کاشف حیدری کی درخواست پر بروری پولیس کی کارروائی، منشیات فروش گرفتار
کوئٹہ (ویب ڈیسک) اتحاد تاجران بلوچستان (رجسٹرڈ) کے انفارمیشن سیکرٹری اور سماجی کارکن کاشف حیدری کی درخواست پر پولیس تھانہ بروری کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی۔ 1 منشیات فروش گرفتار۔ جبکہ ملزم کے قبضے سے 1130 گرام ہیروئین اور شیشہ برآمد۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس ایس آپریشنز عبد الحق عمرانی کی ہدایت اور ایس پی صدر س5″رکل عادل عامر کی زیر نگرانی شوکت جدون نے شبر عباس،
- Advertisement -
ایس آئی توحید احمد، اے ایس آئی لیاقت علی و دیگر نے تھانہ سٹاف آپریشن و انوسٹی گیشن کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزم عبدالجلیل ولد حاجی ولی محمد قوم بڑیچ سکنہ مشرقی بائی پاس کو گرفتار کیا جس کے قبضہ ہیروئن اور شیشہ 1130 گرام معہ نقدی 1لاکھ 17 ہزار روپےاور موٹر سائیکل ریسر 70cc برآمد کر کے مقدمہ نمبر 37/2022 بجرم 9C/CNS ایکٹ درج رجسٹر کیا
ملزم سے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن سٹاف کے حوالے کیا۔ مزید کارروائی بروری پولیس کررہی ہیں۔ اس حوالے سے اتحاد تاجران بلوچستان (رجسٹرڈ) کے انفارمیشن سیکرٹری اور سماجی کارکن کاشف حیدری نے ایس ایچ او بروری شوکت جدون کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ پولیس تھانہ بروری کی منشیات فروشوں کیخلاف اس طرح کی کارروائیاں جاری رہے گی۔