کرنسی مارکیٹ سے ڈالر غائب، قیمت میں مزید اضافہ ہو گیا
اسلام آباد (مسائل نیوز)کرنسی مارکیٹ میں سرگرمی انتہائی محدود،ڈالر کی قلت سے ڈالر کا لین دین ٹھپ ہو گیا۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 20 پیسے کا اضافہ،اوپن مارکیٹ میں 25 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،انٹر بینک ڈالر ریٹ 228 روپے 35 پیسے پر بند ہوا،اوپن مارکیٹ میں ڈالر ریٹ 238 روپے 75 پیسے جاری ہوا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی شرح تبادلہ من مانی قیمت پر کی گئی،مارکیٹ میں ڈالر 250 روپے سے زیادہ میں فروخت ہوا۔