MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

اگلے پانچ سال بھی حکومت ہماری ہے ،فوادچوہدری

3 638

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور( ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کے علاوہ کوئی قومی لیڈر نہیں ہے ، انتخابات آئیں گے میدان بھی ہوگا او رگھوڑا بھی ہوگا ، ہم 2023 تک یہیں ہیں اور انشا اللہ اگلے پانچ سال بھی کہیں نہیں جارہے،پیپلزپارٹی اندرون سندھ ،مسلم لیگ (ن) وسطی پنجاب اور جے یو آئی (ف) خیبر پختوانخواہ کے چند علاقوںکی جماعت ہے ،تحریک انصاف واحد جماعت ہے جس کا پورے ملک میں ہر جگہ ووٹ ہے ،

- Advertisement -

تحریک انصاف کے سوا کوئی بھی جماعت قومی و صوبائی حلقوں کی 11 نشستوں پر امیدوارکھڑے کرنے کے قابل نہیں ہے ،1947سے2008ءتک پاکستان کا قرضہ 6ہزار ارب روپے تھا جبکہ صرف 2008سے2018ءتک 23ہزار ارب روپے قرضہ لیا گیا ،ہم نے پانچ سالوں میں55ارب ڈالر قرضہ واپس کرنا ہے اور حکومت 32ارب ڈالر واپس کر چکی ہے ، ملک کے موجودہ حالات اور نواز شریف کا کیسے براہ راست تعلق نہیں ہے ،اس لئے نواز شریف کا واپس آنا اہم ہے ،آپ لندن میں کیا کر رہے ہیں جو سب سے مہنگی پراپرٹی میں بیٹھے ہوئے ہیں ،

زرداری لندن جاتے ہیں تو مہنگے ترین ہوٹل کا پورا اپارٹمنٹ بک ہو جاتا ہے ، جب دبئی جاتے ہیں وہاں بھی ایسا ہوتا ہے ، ان چیزوں کو کیسے نظر انداز کردیں ، جو لوگ مہنگائی کی وجہ ہےںانہیںکیسے چھوڑ دیں ،جب نجی شعبہ صحت اور تعلیم کے شعبے میںنہیں آئے گا تو اتنی بڑی آبادی کے مسائل کبھی بھی حل نہیں ہو سکتے،قومی صحت کارڈ سے سفید پوش طبقہ سب سے زیادہ مستفید ہوگا ،تمام صحافیوں کو صحت کارڈ دینے جارہے ہیں ،میڈیا ہاﺅسز مالکان نے بھی 33سے40فیصد منافع کمایا ، مالکان خدا کےلئے اپنے ورکرز کابھی خیال کریں اوران کی تنخواہیں بڑھائیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.