MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

فرانس کے ہاتھوں شکست ،مراکش کے کھلاڑی اور فینز رو پڑے

0 292

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

دوحہ (مسائل نیوز)ورلڈ کپ فٹ بال کے سیمی فائنل میں فرانس کے ہاتھوں مراکش کی ہار نے ٹیم کے کھلاڑیوں اور فینز کو رُلا دیا۔

- Advertisement -

میگا ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں مراکش کی ٹیم پہلی بار سیمی فائنل میں پہنچی تھی جہاں اُس کا مقابلہ دفاعی چیمپئن فرانس سے تھا۔مراکش کے عوام اور ٹیم کے مداحوں کو اُمید تھی کہ وہ فائنل میں پہنچے گی مگر ایسا نہ ہوسکا، فرانس نے اُس کو دو صفر سے مات دے کر اُس کے ورلڈ کپ فائنل کھیلنے کا خواب چکنا چور کردیاٹیم کی شکست پر البیت اسٹیڈیم میں موجود مداح نہ صرف اُداس ہوگئے بلکہ رونے بھی لگے۔دوسری جانب مراکش کے مختلف شہروں میں لوگوں نے بڑی اسکرینز پر میچ دیکھنے اور ٹیم کی جیت پر جشن منانے کا انتظام کیا ہوا تھا مگر مراکشی عوام شکست پر مایوسی کا شکار ہوئے، مراکش کے علاوہ بھی دیگر ممالک میں ٹیم کے مداح ہار پر افسردہ دکھائی دیئے۔میچ دیکھنے کے لیے فرانس کے صدر میکرون دوحا اسٹیڈیم میں موجود تھے، انہوں نے اپنی ٹیم کو بھرپور انداز میں سپورٹ کیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.