MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

دہشتگردی کے جڑ سے خاتمے تک جدو جہد جاری رکھیں گے،اسدقیصر

1 270

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (ویب ڈیسک)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور میں شہید ہونے والے کو خراج تحسین پیش کرتے ہوے کہا ہے کہ ان کی قربانیوں کو کبھی نہیں بھلایا جا سکتا، 16دسمبر 2014 کے دن کو پاکستان کی تاریخ میں سیاہ ترین دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سانحہ آرمی پبلک اسکول کی 7ویں برسی کے موقع پر جاری اپنے علیحدہ علیحدہ پیغامات میں کیا۔اس موقع پر سپیکر نے کہا کہ سانحہ اے پی ایس کے واقعہ میں 132 سے زیادہ بچوں اور اساتذہ کے شہادت نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیاتھا۔ انہوں نے کہا کہ آرمی پبلک سکول کے ان معصوم ہیروز دہشتگردی سے پاک اور تعلیم یافتہ پاکستان کے لئے قوم کو متحد ہونے کا پیغام چھوڑ کر گئے ہیں۔

- Advertisement -

اسپیکر نے کہا کہ 7 سال بعد بھی سانحہ اے پی ایس ناقابل برداشت درد کی موجودگی کے طور پر محسوس ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو شہداءکے خاندانوں پر فخر ہے جنہوں نے اس عظیم صدمے کو برداشت کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم غمزدہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے جن کے پیارے اس سانحہ میں شہید ہونے۔ اسپیکر نے سانحہ اے پی ایس کے معصوم بچوں کی جانوں کے ضیاع کو ایک بہت بڑا قومی نقصان قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں اے پی ایس کے معصوم ہیروز کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

سپیکر نے کہا کہ سانحہ آرمی پبلک سکول آج بھی ہمارے دل میں روز اول کی طرح تازہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہ موقع تھا جب پوری قوم دہشتگردی کہ خلاف متحد ہو گئی اور ہماری مسلح افواج نے قوم کی حمایت سے دہشتگردی کے خاتمے کے عزکا اعادہ کیا جس کے نتیجہ میں ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ ممکن ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری مسلح افواج نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] ن تحریک انصاف کے رہنماء و سابق اسپیکرقومی اسمبلی اسدقیصر نے کہا ہے کہ تمام نشستیں جیت کرعمران خان نے ثابت کردیا […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.