نیب ریفرنس، اسحاق ڈار کو احتساب عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا
اسلام آباد (مسائل نیوز)اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب ریفرنس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار آمدن سے زائد اثاثوں کے نیب ریفرنس میں اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش ہوئے جہاں انہوں نے حاضری سے مستقل استثنی کی درخوست دائر کی۔عدالت نے اسحاق ڈار کی حاضری سے مستقل استثنی کی درخواست کو منظور کرلیا جب کہ اثاثوں کی ڈی اٹیچمنٹ اور بریت کی درخواستوں سے متعلق جواب آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔
[…] نیوز)لاہور کی احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثے کیس میں سابق وزیراعلی سردار […]