MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

“جسٹس محمد کامران خان ملاخیل نے بلوچستان ہائی کورٹ کے قائمقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا”

0 128

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز) گورنر ہاؤس کوئٹہ میں آج ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں جسٹس محمد کامران خان ملاخیل نے بلوچستان ہائی کورٹ کے قائمقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے جسٹس محمد کامران خان ملاخیل سے حلف لیا۔ اس تقریب میں بلوچستان ہائی کورٹ اور سیشن کورٹ کے معزز جج صاحبان، سابق گورنرز امیر الملک مینگل اور امان اللہ یاسین زئی، پارلیمنٹیرینز اور سیاسی شخصیات کے علاوہ وکلاء برادری کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.