MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

دو سال بعد خانہ کعبہ اور مسجد نبویﷺ میں اعتکاف کی اجازت دیدی گئی

0 266

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ریاض(مسائل نیوز) سعودی عرب میں یومیہ کیسز میں نمایاں کمی کے بعد کورونا پابندیوں کے خاتمے کے ساتھ ساتھ خانہ کعبہ اور مسجد نبوی ﷺ میں اعتکاف کی اجازت دے دی گئی ہے۔

- Advertisement -

عالمی وبا کوروناکے آنے کے دو سال بعد خانہ کعبہ اور مسجد نبوی ﷺ میں اعتکاف کی اجازت دی گئی ہے۔سعودی میڈیا کے مطابق رواں برس ماہ رمضان کی مبارک سعادتوں کو عبادات اور اذکار سے سجانے کے لیے سعودی عرب میں مقدس مقامات کی خدمات پر مامور کمیٹی نے اہم فیصلے کیے ہیں۔دوسری جانب سعودی عرب نے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں پر عائد کورونا سے متعلق تمام پابندیاں ختم کر دی ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.