MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پاکستانیوں کیلئے کوشخبری! سعودیہ میں کفیل کے بغیر کاروبار کی آزادی، مراعات کا بھی اعلان

0 136

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ریاض(مسائل نیوز) مملکت سعودی عرب نے اکتوبر 2025 کے لیے اپنے پریمیم اقامتی پروگرام میں اہم تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے جن میں نئی فیسوں، مراعات اور درخواست کے جدید طریقۂ کار کی تفصیلات شامل ہیں۔

اس پروگرام کا مقصد غیر ملکی شہریوں کو بغیر کسی کفیل یا اسپانسر کےمملکت میں قیام، کاروبار اور ملازمت کی آزادی فراہم کرنا ہے۔

سعودی حکومت اس وقت پریمیم اقامتی پروگرام کی دو اقسام پیش کر رہی ہے۔ پہلی قسم مستقل اقامہ کی ہے جس کے لیے صرف ایک مرتبہ 8 لاکھ سعودی ریال (تقریباً دو لاکھ تیرہ ہزار امریکی ڈالر) کی ادائیگی کی جائے گی جس کے بعد درخواست دہندہ کو تاحیات رہائش کا حق حاصل ہوگا۔

- Advertisement -

دوسری قسم قابلِ تجدید اقامت کی ہے جس کی فیس سالانہ ایک لاکھ سعودی ریال (تقریباً چھبیس ہزار سات سو امریکی ڈالر) مقرر کی گئی ہے۔

یہ پروگرام سعودی حکومت کی اُس وسیع پالیسی کا حصہ ہے جس کے تحت مملکت کو بین الاقوامی سرمایہ کاری، کاروباری سرگرمیوں اور غیر ملکی ماہرین کے لیے مزید پرکشش بنایا جا رہا ہے۔

نئے ضوابط کے تحت درخواست دہندگان کو آن لائن درخواست دینے، اپنی اہلیت کی تصدیق کرانے اور مختصر وقت میں منظوری حاصل کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اس اقدام سے سعودی عرب کی معیشت کو بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ، مہارتوں کی منتقلی اور عالمی سطح پر بہتر ساکھ حاصل ہونے کی توقع ہے جب کہ غیر ملکیوں کے لیے ایک پُرامن، محفوظ اور قانونی طور پر مستحکم اقامتی نظام مہیا کیا جا رہا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.