عمران خان کے لیے اقتدار کے تمام دروازے بند ہو چکے
کراچی(مسائل نیوز) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور مشیر زراعت سندھ منظور وسان نے سابق وزیراعظم عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کے حوالے سے اہم پیش گوئیاں کردیں۔ تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس بار پی ٹی آئی کا صفایا ہوگا جھاڑو بھی پھر سکتا ہے، عمران خان کی جو پوزیشن اب ہے وہ نومبر کے بعد بالکل ڈاؤن ہو جائے گی، سیاسی غلطیوں کے باعث عمران خان کے لیے اقتدار کے تمام دروازے بند ہو چکے ہیں، عمران خان کو وفاق اور سندھ کا اقتدار تو دور خیبر پختونخوا کی حکومت بھی نہیں ملے گ جب کہ آڈیو لیکس کے بعد عمران خان کی ٹانگیں کانپنا شروع ہو گئی ہیں اور بنی گالہ میں خوف کا سماں ہے۔
منظور وسان نے کہا کہ جیل بھرو تحریک کی دھمکی دینے والا عمران خان ایک منٹ بھی جیل میں نہیں رہ سکتا کیونکہ عمران خان جیل جانے سے ڈرتے ہیں، پنجاب کے بعد کراچی کے عوام نے بھی عمران خان کو آؤٹ کر دیا کیوں کہ عمران خان سیلاب متاثرین کو اکیلا چھوڑ کر جلسے جلوسوں میں لگے ہوئے ہیں، عمران خان کو عوام نہیں بلکہ اقتدار چاہیے، عمران صاحب! کراچی کے عوام 11 سو ارب اور 162 ارب روپے کا حساب مانگ رہے ہیں۔
دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے جمعہ کی رات کو ضمنی الیکشن کی مہم کے سلسلے میں کراچی میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھی بھائیوں تیار ہو جاؤ، ایک، ایک ڈسٹرکٹ میں جاؤں گا، مجھے نظرآرہا ہے اندرون سندھ کے لوگ بھی حقیقی آزادی کے لیے تیاربیٹھے ہیں، اندرون سندھ کے لوگوں تیار ہو جاؤ، مارچ سے فارغ ہو جاؤں پھر اندرون سندھ، کراچی آؤں گا، زرداری مافیا نے اندرون سندھ کے لوگوں کو غلام بنایا ہوا ہے سندھ کو زرداری کی بیماری سے آزاد کریں گے۔
[…] آباد(مسائل نیوز)پاکستان سے متعلق بیان پر سابق وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر جو بائیڈن سے 2 سوالات پوچھ لیے۔ تفصیلات […]