عاقب جاوید نے ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستان کا بالنگ کمبینشن بہترین قرار دیدیا
لاہور(مسائل نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)میں لاہور قلندرز کے ہیڈکوچ عاقب جاوید نے ٹی20 ورلڈکپ میں شریک پاکستانی بولنگ کمبینیشن کو سب سے بہترین قرار دیدیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی کی اسکواڈ میں شمولت کے بعد قومی ٹیم کی بالنگ لائن مزید خطرناک ہوجائے گی، شاہین کے ساتھ دوسرے اینڈ سے نسیم شاہ کو بولنگ کروائی جائے تو دونوں مخالفین کے لیے زیادہ مشکلات پیدا کرسکتے ہیں۔
انہوںنے کہا کہ شاہین اگر 100 فیصد فٹ ہے تو اسے ضرور کھیلنا چاہیے لیکن شاہین اگر ابھی مکمل فٹ نہیں تو اس کے بارے میں وہ خود کوئی بہتر فیصلہ کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میری رائے میں انہیں کوئی رسک نہیں لینا چاہیے،ان کے سامنے لمبا کرئیر پڑا ہے۔ عاقب جاوید کا موقف اپنایا کہ پاک بھارت میچ میں پاکستان کو سبقت حاصل ہوگی کیوں کہ جسپریت بہمرا کے ان فٹ ہونے سے ان کی بولنگ میں وہ کاٹ نہیں رہی۔سابق کرکٹر نے کہا کہ پاکستان کا نیوزی لینڈ میں سہ ملکی سیریز جیتنا خوش آئند ہے، اس سے ٹیم کا مورال مزید بلند ہوگا۔
[…] نیوز) پاکستان کے سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید نے شاہین شاہ آفریدی کی فٹنس پر سوالات اٹھا دیئے۔ شاہین […]
[…] (مسائل نیوز) سابق کرکٹر عاقب جاوید نے کہا ہے کہ چیف سلیکٹر کو زمبابوے کے خلاف ہار کے بعد […]