افسوسناک خبر ،کراچی میں بیک وقت پیدا ہونے والے 6بچے انتقال کر گئے
کراچی (مسائل نیوز) جناح ہسپتال کراچی میں گزشتہ روز ایک خاتون ہے ہاں بیک وقت 6 بچے پیدا ہوئے تھے مگر کوئی بھی زندہ نہ بچ سکا ، ڈیلیوری کے وقت ہی ایک بچہ مردہ تھا جبکہ زندہ بچنے والے 5 بچے بھی انتقال کر گئے ۔
- Advertisement -
نجی ٹی وی ” جیو نیوز” کے مطابق گائنی وارڈ کی انچارج ڈاکٹر عائشہ وارث نے کہا کہ تمام بچے نارمل ڈیلیوری سے پیدا ہوئے تھے جن میں سے3 بیٹے اور 2 بیٹیاں زندہ تھیں ۔ ڈیلیوری کے بعد زچہ اور تمام بچوں کو انتہائی نگہداشت کی ضرورت کے پیش نظر قومی ا دارہ صحت برائے اطفال منتقل کرنے کا کہا تاکہ بچوں کو انکیوبیٹر میں رکھا جا سکے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تمام بچوں کا وزن انتہائی کم تھا جس کے باعث وہ انتقال کر گئے ۔