MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

اپوز یشن جماعتیں تحریک عدم اعتماد کی کامیا بی کیلئے نمبر پورے نہ ہونے پر سخت پر یشانی کا شکار

0 254

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز) پاکستان تحریک ا نصا ف کے سنیئر مرکزی رہنما، ایڈوائز ٹومنسٹری اوورسیزنوید شر یف نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پیش ہو نے سے پہلے ہی نا کام ہو چکی ہے، اپوز یشن جماعتیں تحریک عدم اعتماد کی کامیا بی کیلئے نمبر پورے نہ ہونے پر سخت پر یشانی کا شکار ہو چکی ہیں، عدم اعتماد تحریک نئی با ت نہیںپی ٹی آئی حکومت سا ڑے سا لو ں سے اپوز یشن کی بڑھکیں سن رہی ہے ۔اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت نے چو ڑیاں نہیں پہن رکھیں اگر کو

- Advertisement -

ئی جماعت غندہ گر دی کرنے کی کو شش کرے گی تو اس کا ہا تھ روکا جائے گا تحریک عدم اعتماد کو ڈ نڈے کے زور پر کامیاب کرانے کی اپوز یشن کی حکمت کسی صورت کامیاب نہیں ہو سکتی، انصارالاسلام والے پارلیمنٹر ین کی حفا ظت کی بجائے مسا جد کے دروازوں پر پہرہ دیں ۔ انہو ں نے کہاکہ اپوز یشن عدم اعتماد کی ناکامی پر ملک میں دنگا فساد چاہتی ہے لیکن اپوز یشن کی یہ چال بھی کامیا ب نہیں ہو سکے گی اور حکومت کے خا تمے کا خواب دیکھنے والو ں کی عدم اعتماد کی تحریک خود اپوز یشن کی سیا ست کے خا تمے کا سبب بنے گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.