سیلاب زدہ علاقوں سے پانی اترنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔تحریک لبیک اسلام
جہاں پانی اتر چکا وہاں بیماریوں نے اپنا گھر کر لیا ہے۔علامہ مفتی فرید آحمد ساسولی
- Advertisement -
کوئٹہ(مسائل نیوز )تحریک لبیک اسلام کے صوبائی ترجمان علامہ مفتی فرید آحمد ساسولی،تحریک لبیک اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عمران عباسی،تحریک لبیک اسلام ضلع کوئٹہ کے نائب امیر مولانا بابر یوسف قادری،فرید جلالی،نوید قادری،حبیب سلطان جلالی،سلمان قادری،ابوذر قادری،قاری زاہد نورانی،واجد قریشی،بلال عباسی،ودیگرنے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے صوبائی حکومت کی سیلاب کے غمزدوں سے لاتعلقی انہتائی قابل نفرت فعل ہے۔انہوں نے کہا کہ آج اگر ریاست مصیبت میں اپنے شہریوں کو تنہا چھوڑ رہی ہے تو پھر اپ ان سے وفاداری کی تواقع نہ رکھیں۔غریبوں کے تو بچے تک پانی میں بہہ گئے ہیں اور جو بچ گئے ہیں وہ مختلف بیماریوں کا یا تو شکار ہوچکے ہیں یا ہونے والے ہیں۔تحریک لبیک اسلام کے صوبائی ترجمان علامہ مفتی فرید آحمد ساسولی نے کہا ہے کہ عمران خان کا یہ دعوی ہے کہ وہ پاکستان کا سب سے پاپولر لیڈر ہے،لیکن سوال تو یہ ہے کہ وہ کن کا پاپولر لیڈر ہے سیلاب میں ڈوبے ہوئی عوام کا پاپولر لیڈر دم توڑتے بچوں کا پاپولر لیڈر بوند بوند صاف پانی کو ترستے بزرگوں کا پاپولر لیڈر قطار در قطار سڑکوں پر خیمہ زن بے آسرا مخلوق کا لیڈر بے رحم سیلاب میں ڈوبتے انسانوں کی چیخ و پکار کا لیڈر جوان بیٹیوں کو بے پردہ لیے کھلے آسمان تلے بیٹھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے امتیوں کا پاپولر لیڈر؟نہیں نہیں ایسا کیسے ہوسکتا ہے آپ ظلم کر کے مظلوم شمار نہیں ہوسکتے۔انہوں نے کہا ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے امتی ہیں اور ہر شخص جو سیلاب ذدگان کیلئے کچھ کرسکتا ہے اگر وہ نہیں کرتا تو وہ مرنے والوں کے قتل میں برابر کا شریک شامل ہے۔وہ بربادی لانے والے سیلاب سے بڑی سونامی ہے۔