عمران خان جو مرضی کہتے رہیں،آرمی چیف کی تقرری کا فیصلہ وزیراعظم کریں گے
اسلام آباد (مسائل نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے عمران خان کے حالیہ بیان پر ردِعمل دیا ہے۔انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقررہ وقت آنے پر وزارت دفاع جی ایچ کیو کے کہنے پر آرمی چیف کی تقرری سے متعلق سفارشات کرے گی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان جو مرضی کہتے رہیں، ہم آئینی کردار ادا کرتے رہیں گے اور آرمی چیف کی سفارشات پر فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔
دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ مرضی کے آرمی چیف کا نہ کبھی ہم نے کہا نہ ہی کبھی سوچا۔انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا عمران خان کا بیانیہ مکمل طور پر مسترد کرنا ہو گا۔آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق اپنے وقت اور طریقہ کار کے مطابق فیصلہ ہو گا۔
مرضی کے آرمی چیف کا نہ کبھی ہم نے کہا نہ ہی کبھی سوچا۔
- Advertisement -
وفاقی وزیر نے کہا کہ اس معاملے پر عمران خان کی رائے کو مکمل طور پر نظر نداز کرنا چاہئے۔راناثناء اللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان وہ فتنہ ہے جس کو جتنا مانتے جائیں گے یہ بڑھتا جائے گا،آئین کے مطابق آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ ہو گا تو یہ فتنہ بیٹھ جائے گا۔رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان ایک فتنہ ہے اور یہ ہر طرف اپنا فتنہ پھیلانا چاہتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 25 مئی کو عمران خان کو رسوا کرکے جانے دیا اب نہیں جانے دیں گے۔اس دفعہ پنجاب سے بھی لوگ لے کر آئیں ان کی خاطر مدارت کریں گے۔لیگی رہنما نے یہ بھی کہا کہ ججز کے تقرر پر ججز میں اتفاق نہیں تھا۔جوڈیشل کمیشن میں ججز کی تعداد دیگر کے مقابلے میں دگنی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ فارن فنڈنگ کا چالان عدالت میں پیش ہو گا تو لوگ حیران ہوں گے۔