MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

وزیر اعلیٰ بلو چستان قدوس بزنجو کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی اجلاس

0 291

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز)وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبدالقدوس بزنجو کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ پیر کو وزیراعلیٰ میر عبد القدوس بزنجو کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، جس میں آئندہ مالی سال کے مجوزہ ترقیاتی پروگرام اور بجٹ کے خدوخال کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات سلیمان مفتی اور سیکرٹری خزانہ حافظ عبدالباسط نے متعلقہ امور سیکرٹری خزانہ نے مالی صورتحال اور آئندہ مالی سال کے متوقع وسائل پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں استعداد کار اور معاشی سرگرمیوں میں اضافہ کے حامل منصوبوں کو ترجیح دینے سے اتفاق بجٹ تجاویز پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سرکاری اسپتالوں کوشمسی توانائی کے ذریعہ بجلی کی فراہمی کے منصوبوں کو بھی بجٹ کا حصہ بنایا جائے گا۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے ہدایت کی کہ جیل اصلاحات اور رہائشی سہولیات کے منصوبوں کو بھی ترقیاتی پروگرام شامل کیا جائے کوئٹہ کی بہتری اور شہر کی فیس لفٹنگ کے منصوبے کو بجٹ ترجیحات میں شامل رکھا جائے۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.