MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ایف سی ساوتھ کا درابلی گاوں میں فری میڈیکل کیمپ اور راشن کی تقسیم

0 222

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز)ایف سی ساوتھ نے آئی جی ایف سی ساوتھ میجر جنرل کمال انور چودھری کی خصوصی ہدایت پر درابلی گاؤں میں مقامی لوگوں کے لیے فری میڈیکل کیمپ اور گاوں کے نادار اور غریب لوگوں میں راشن تقسیم کیا۔
اس موقع پر مقامی لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

- Advertisement -

فری میڈیکل کیمپ میں ایف سی کے مایہ ناز ڈاکٹروں اور طبی عملے نے 200 سے زائد مریضوں جن میں بڑی تعداد میں مردوخواتین اور بچے شامل تھے ان کا فری میڈیکل چیک اپ اور مفت ادویات تقسیم کیں
اس موقع پر ایف سی ساوتھ نےغریب اور نادار لوگوں میں راشن بھی تقسیم کیا جس میں ضروری روز مرہ اشیاء، آٹا، دالیں اور یگر اشیاء شامل تھیں
مقامی آبادی نے آئی جی ایف سی ساوتھ میجر جنرل کمال انور چودھری کا شکریہ ادا کرتے ہوے ایف سی ساؤتھ کے اس احسن اقدام کو سراہا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.