MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائیاں تیز،چینی کی ہزاروں بوریاں برآمد

0 217

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)پنجاب حکومت نے مختلف شہروں میں ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے چینی کی ہزاروں بوریاں برآمد کرلیں۔بھکر کے علاقے داجل چیک پوسٹ پرپولیس نے کارروائی کرتے ہو ئے 16ٹرکوں سے 10ہزار سے زائد پچاس کلوگرام کے چینی کے بیگ برآمد کرلیے، پولیس نے چینی غیرقانونی طورپرخیبرپختونخوامنتقل کرنے والے 16ملزمان کو گرفتارکرلیا۔بورے والا میں بھی ذخیرہ شدہ چینی کا گودام پکڑاگیا،کارروائی کے دوران ذخیرہ شدہ 3131چینی کی بوریاں برآمدکی گئیں اورچینی قبضے میں لے کر گودام سیل کردیاگیا ۔اس طرح لیاقت پورمیں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کے دوران 3000چینی اور2000چاول کی بوریاں برآمدکی گئیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.