MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

حکومت اپنی مدت پوری کریگی،بابر موسیٰ خیل

0 316

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

دکی(ویب ڈیسک)ڈپٹی اسپیکر صوبائی اسمبلی سردار بابر خان موسی خیل نے کہا ہے کہ حکومت اپنی مدت پوری کریگی۔اپوزیشن صرف شور شرابہ کررہی ہے۔تحریک انصاف ملکی ترقی پر توجہہ دئیے ہوئی ہے۔ماضی میں ملک لوٹنے والوں کے ساتھ پائی پائی کا حساب ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے دکی میں پریس کلب کے سینئر نائب صدر رحمت اللہ موسی خیل کی قیادت میں صحافیوں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ترین آور ناصر قبائل کے تصفیہ کے حوالے سے نواب ایازاورثالٹین سےاپیل کرتا ہوں کہ وہ جلد از جلد کردار ادا کرے۔انہوں نے کہا کہ موسی خیل کے تمام اقوام کے جھگڑے کےخاتمےکےلیے ایک کمیٹی بنائینگے پنجاب حیدرآباد آباد پشتون بیلٹ میں ایک مشترکہ کمیٹی بنائینگے جوثالثی کےکرداراداکرے گی۔لورالائی شبوزی روڈ براستہ موسی خیل تونسہ انشا اللہ جلد مکمل کیا جائیگا وفاق نے فنڈ ریلیز کردیا ہے۔

اپنے حلقہ انتخاب موسی خیل اور شیرانی کےعوام سے زیادتی نہیں ہونے دینگے۔لیکن جنہوں نے مجھے ووٹ دیا ہے وہ سب سے پہلے حقدار ہونگے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کی فلاح وبہبود کے لئے اقدامات کررہی ہے موسی خیل میں اربوں روپے کے ترقیاتی فنڈز پر کام جاری ہے صحت تعلیم اور دیگر بنیادی ضروریات کے لئے اربوں روپے خرچ کررہے ہیں۔

 

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.