MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

اگر عمران خان نے تحریک معطل کی تو یہ حکمران پاکستان کے عوام کی بوٹیاں نوچ لیں گے

0 239

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اگر عمران خان نے تحریک معطل کی یہ حکمران پاکستان کے عوام کی بوٹیاں نوچ لیں گے۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اربوں روپے کی ایک میڈیا کمپین چلا رہی ہے کہ ملک میں سیلاب کی وجہ سے تحریک انصاف کو حکومت کی تبدیلی کیلئے حقیقی آزادی کی تحریک معطل کر دینی چاہئے، ایک طرف عوام کی آزادی سلب ہے، اپوزیشن پر دہشت گردی کے پرچے کئے جارہے ہیں، چینلز بند کئے جا رہے ہیں صحافی ملک چھوڑنے پر مجبور ہیں۔
سیاسی کارکنوں پر بدترین تشدد کیا جا رہا ہے، ملک میں مہنگائی 44% پر پہنچ گئی ہے، اس صورتحال میں اگر عمران خان نے تحریک معطل کی یہ حکمران پاکستان کے عوام کی بوٹیاں نوچ لیں گے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ سیلاب اور حکمرانوں دونوں سے مقابلہ ہی وقت کی ضرورت ہے ان جعلی ہمدردوں سے بچیں اور حقیقی آزادی کیلئے باہر نکلو۔

- Advertisement -

۔قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء و سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ موجودہ نظام کو دھکالگاکر چلایا جا رہا ہے ،حکومتی مشینری ناکارہ ہو چکی ،کسی بھی وقت انجن فیل ہو سکتا ہے ،موجودہ حالات کے تناظر میں 2ماہ تک انتخابات متوقع ہیں ،عمران خان 27اگست کو ضمیر جعفری اسٹیڈیم میں جلسے سے خطاب کریں گے۔
ایک بیان میں پی ٹی آئی رہنماء فواد چودھری نے ہے کہا کہ عمران خان 27 اگست کو ضمیر جعفری اسٹیڈیم میں جلسے سے خطاب کریں گے ، جلسہ ثابت کرے گا پی ٹی آئی کو بہت بڑی سپورٹ ملی ہے۔ انہوں نے کہاکہ سابق جلسوں کی طرح ضلع بھرسے عوام والہانہ شرکت کریں گے ، عمران خان کی جدوجہدعلاقائی نہیں بلکہ پورے ملک کیلئے ہے ، ہمیں فخر ہے عمران خان ہمارے محسن ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.