MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

صحت کارڈ اور ملازمین کی تنخواہوں میں مذید اضافہ ملکی معیشت کی مستحکم ہونے کا ثبوت ہے۔ نذیر خان اچکزئی

0 300

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات نذیر خان اچکزئی نے چمن کے دورے کے موقع پر پارٹی کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی اچھی اور مخلصانہ پالیسیوں کی وجہ سے آج ملکی معیشت مضبوطی کی جانب گامزن ہے بلوچستان کو تاریخ میں سب سے زیادہ پیسے وزیر اعظم عمران خان کے دور حکومت میں ملے ہیں کراچی سے کوئٹہ اور کوئٹہ سے چمن تک ہائی وے بنانے کیلئے ملکی تاریخ میں پہلی بار فنڈ مختص کیا گیا ہے اسی طرح کوئٹہ سے براستہ کچلاک ژوب تک ڈبل روڈ پر کام کا آغاز کردیا گیا ہے

بارہ سو پچاس کلومیٹر ڈبل روڈ بننے سے بلوچستان میں کاروباری مواقعوں کے ساتھ ساتھ شاہراہوں پر حادثات میں واضع طور پر کمی آئے گی، نذیر خان اچکزئی کا مذید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں پچھلے دو سال ریکارڈ اضافہ کیا ہے حکومت وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں ساٹھ فیصد سے زائد اضافہ ودیگر مراعات کا اعلان کرچکا ہے جس سے واضع معلوم ہوتا ہے کہ ملکی معیشت روز بروز ترقی کررہی ہے اور درست سمت میں جارہا ہے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے صحت کارڈ کے ذریعے پورے ملک میں لاکھوں خاندان کو فی خاندان دس لاکھ روپے دینے کا وعدہ پورا کرلیا

- Advertisement -

جس سے بلوچستان کے عوام بہت جلد مستفید ہوں گے یہ صحت کے شعبے میں انقلابی اقدامات ہیں جس کا ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی، احساس پروگرام کے ذریعے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ہر تین ماہ بعد لاکھوں خاندانوں میں فی کس بارہ ہزار روپے تقسیم کررہا ہے جس سے غریب اور لاچار لوگوں کی زندگی پر اچھے اثرات مرتب ہوئے ہیں، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے جنوبی بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے دو ہزار ارب روپے کا پیکج اعلان کرچکا ہے جس میں کہی اہم منصوبوں سمیت چھوٹے شہروں کو آپس میں ملانے کیلئے روڈوں پر کام شروع کردیا ہے

اسی طرح بلوچستان کے بجلی سے محروم دور دراز علاقوں کو نیشنل گریڈ سے ملانے کے منصوبے پر کام جاری ہے انشااللہ بہت جلد شمالی بلوچستان کیلئے بھی چار سو ارب روپے کے پیکج کا اعلان کیا جائے گا جس سے بلوچستان کے مستقبل کا نقشہ بدل جائے گا، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت جھوٹے وعدوں پر یقین نہیں رکھتی، پورے ملک میں سب سے زیادہ اہمیت بلوچستان کو دیا جارہا ہے بلوچستان وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ترقی کریں گا اور بلوچستان کے عوام کو وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے بلوچستان کیلئے محبت اور کاوشوں کا احساس ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.