MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

گورنر پنجاب نے نگراں وزیراعلیٰ کیلئے متفقہ نام طلب کرلیا

2 173

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز) گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے وزیراعلیٰ اور قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی کو نگراں وزیراعلیٰ کی تقرری کے معاملے پر مراسلہ جاری کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مراسلے میں گورنر پنجاب نے نگراں وزیراعلیٰ کیلئے متفقہ نام طلب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ پنجاب اسمبلی اور کابینہ تحلیل ہوچکی ہیں، وزیراعلیٰ اور قائد حزب اختلاف کے مشورے سے نگران وزیراعلیٰ کا تقرر کیا جائے گا، نگراں وزیراعلیٰ کا نام تین دن یعنی 17 جنوری رات 10 بجکر 10منٹ تک دے دیا جائے۔
بتاتے چلیں کہ گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کی جانب سے اسمبلی کی تحلیل کی سمری پر دستخط نہ کرنے کے باوجود پنجاب اسمبلی وزیراعلیٰ کی ایڈوائس کے 48 گھنٹے مکمل ہونے کے بعد آئینی طور پر از خود تحلیل ہو گئی، پنجاب اسمبلی کی تحلیل سے متعلق اپنے ایک بیان میں گورنر پنجاب نے کہا کہ ایسا کرنے سے آئینی عمل میں کسی قسم کی رکاوٹ کا اندیشہ نہیں ہے کیوں کہ آئین اور قانون میں وضاحت کے ساتھ تمام معاملات کے آگے بڑھنے کا راستہ موجود ہے۔
بتایا گیا ہے کہ نگران وزیر اعلیٰ آنے تک پرویز الہٰی ہی وزیراعلیٰ کے عہدے کو سنبھالیں گے، پنجاب میں نگران سیٹ اپ کیلئے عمران خان نے پرویز الہٰی سے ملاقات کا فیصلہ کیا ہے، عمران خان اور پرویز الہٰی کی زمان پارک میں ملاقات ہوگی، ملاقات میں نگران سیٹ اپ کیلئے ناموں پرمشاورت ہوگی، عمران خان مشاورت کے بعد پرویز الہٰی کو نگران سیٹ اپ کیلئے نام دیں گے۔
واضح رہے کہ چوہدری پرویز الٰہی نے پنجاب اسملبی کی تحلیل کی دستخط شدہ سمری 12 جنوری کو گورنر پنجاب کو بھجوائی تھی، اس سے قبل انہوں نے عدالتی حکم کی روشنی میں پنجاب اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کیا تھا، اعتماد کے ووٹ کی قرار داد کے حق میں 186 اراکین نے ووٹ دیا تھا تاہم اپوزیشن نے اس عمل کا بائیکاٹ کرتے ہوئے ایوان سے واک آؤٹ کیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] نیوز)پنجاب کے نگراں وزیراعلی کے تقررکیلئے حکومت اور اپوزیشن کی پارلیمانی کمیٹی کسی […]

  2. […] نیوز)نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے زمان پارک واقعے پر مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.