MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پارٹی میں کوئی اختلافات نہیں،جام کمال سے مل کر آئندہ انتخابات کا اعلان کرینگے،بی اے پی

2 276

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(ویب ڈیسک)بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی آرگنائزر ملک خدابخش لانگو نے کہا ہے کہ ریکوڈک کے حوالے سے بعض سیاسی جماعتوں کا اپنی سیاست چمکانا قابل مذمت ہے وزیراعلیٰ بلوچستان نے ریکوڈکے معاملے پربلوچستان کے منتخب اراکین کیلئے ان کیمرہ بریفنگ کرکے سب کو اعتماد میں لیا حتیٰ کہ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کو بھی دعوت نامہ جاری کیا کہ

آپ ہماری رہنمائی کرے لیکن شرکت نہ کرکے اب بیان بازی سے کوئی فائدہ نہیں بلوچستان عوامی پارٹی ہر فیصلے سے قبل صوبے کے عوام کو اعتماد میں لیے بغیر کوئی فیصلہ نہیں کریگی ان خیالات کااظہار انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ملک خدابخش لانگو نے کہا کہ ریکوڈک اجلاس سے متعلق بلوچستان اسمبلی کے ان کیمرہ اجلاس پر اپنی سیاست چمکانے کی ناکام کوشش کرنے والے رہنماوں کو مشورہ دیتا ہوں کہ وہ حکومت سے دو قدم آگے جائے

- Advertisement -

تاکہ بلوچستان کے عوام کی ترقی وخوشحالی کیلئے اپنا کردار ادا کرے ہم بلوچستان اور ملک کے عوام کو یہ یقین دلاتے ہیں کہ ایسا کوئی فیصلہ نہیں کرینگے جس سے ملک وقوم کے مفادات کو نقصان ہو بلوچستان عوامی پارٹی پہلے روز سے یہ کوشش رہی ہے کہ صوبے کے ہر معاملے پر سب کو بلاکر ان سے مشاورت کی جائے تاکہ بلوچستان کے عوام کیلئے زیادہ سے زیادہ مفادات حاصل کیے جاسکے

انہوں نے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کو زیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے بحیثیت سینئر سیاستدان اور سابق وزیراعلیٰ کے ان کیمرہ اجلاس میں شرکت کی دعوت نامہ جاری کیا لیکن انہوں نے اس لئے شرکت نہیں کی کہ میں رکن صوبائی اسمبلی نہیں ہوں اس بعض سیاسی جماعتیں ریکوڈک پر اپنی سیاست چمکارہے ہیں صوبے کے عوام انہیں بہتر طور پر جانتے ہیں ایک سوال کے جواب میں ملک خدابخش لانگو نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی میں کوئی اخلاف نہیں جلد جام کمال خان سے مل کرپارٹی کے آئندہ انتخابات کا اعلان کرینگے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.