بارکھان اور گردونواح میں 5 شدت کا زلزلہ
کوئٹہ (مسائل نیوز) بلوچستان کے ضلع بارکھان اور اس کے اطراف میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
- Advertisement -
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.0 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی گہرائی زمین کے اندر 25 کلو میٹر تھی۔ مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز بارکھان سے تقریباً 30 کلو میٹر مشرق میں واقع تھا۔
تاحال زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی۔