MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ریکوڈک معاہدہ بلوچستان کے مفادات کے عین مطابق ہے، تمام مشاورتی مراحل میں بی این پی شامل تھی، ظہور بلیدی

0 224

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز) بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما و رکن صوبائی اسمبلی میر ظہوربلیدی نے کہا ہے کہ ریکوڈک معاہدہ بلوچستان کے مفادات کے عین مطابق ہے جس میں صوبے کو 36فیصد حصہ ملے گا،ریکوڈک کے تمام مشاورتی مراحل میں بی این پی شامل تھی اوراسوقت انہوں نے لب کشائی سے گریز کیا۔یہ بات انہوں نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین اختر حسین لانگوکی جانب سے کئے گئے ٹوئیٹ کے جواب میں کہی۔میر ظہوربلیدی نے کہا کہ جب الیکشن قریب آنے لگے تو اچانک بی این پی کیسے منحرف ہوگئی اور یہ بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے کہ وزیراعلیٰ اور کابینہ کو بی این پی کی بھر پور حمایت حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی بیانات اپنی جگہ لیکن کیا اختر حسین لانگویہ بتاسکتے ہیں کہ حکومت بلوچستان،وفاق اورکمپنی کے مابین ایک سال سے سہ فریقی مذاکرات ہورہے تھے تو انہوں نے کتنی مرتبہ وزیراعلیٰ سے خدشات کا اظہار کیا۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.