MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عمران خان کی حفاظت کیلئے جوڈوکراٹے کے ماہر کارکنوں کا دستہ تیار

0 556

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(مسائل نیوز)پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی راجا اظہر نے وزیراعظم عمران خان کی حفاظت کیلئے جوڈوکراٹے کے ماہر کارکنوں کا دستہ تیار کر لیا۔ راجا اظہر نے ویڈیو ٹویٹ کرتے ہوئے کہا مولانا فضل الرحمان شہباز شریف اور آصف زرداری سے عمران کی حفاظت کے لئے کارکنوں پر مشتمل ہراول دستہ تیار ہے ہم ہر طرح کی تیاری کر چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم عمران خان کو تحفظ فراہم کریں گے اگر کسی نے کوئی حرکت کی تو ہمارا ہراول دستہ تیار ہے ہم اسلحے کی سیاست نہیں کرتے قوم کو خدمات کی سیاست دیتے ہیں اور

- Advertisement -

مخالفین کو ٹیکنیکل مار دیتے ہیں۔رکن اسمبلی نے کہا کہ عمران خان کو عالمی سطح پر لیڈر مانا جاتا ہے ہم ان کی پوری طرح سے حفاظت کریں گے چوروں، ڈنڈابردار فورس کو پیغام ہے ہم تیار ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.