بابر اعظم ٹی ٹونٹی کرکٹ پر توجہ دینے کے سوال کا برا مان گئے
لاہور (مسائل نیوز) کپتان بابر اعظم ٹی ٹونٹی کرکٹ پر توجہ دینے کے سوال کا برا مان گئے، صحافی سے پوچھا کہ ’تو آپ کا مطلب ہے کہ ہم ٹیسٹ چھوڑ دیں؟‘ ۔
ملتان ٹیسٹ میں شکست کے بعد میڈیا کانفرنس میں کپتان بابر اعظم سے سوال ہوا کہ شائقین کا کہنا ہے کہ آپ اور رضوان کو ٹی ٹونٹی کرکٹ پر توجہ دینا چاہیے کیونکہ اس میں جب آپ دونوں آؤٹ ہوتے ہیں تو باقی ٹیم ڈھیر ہوجاتی ہے، بابر نے ان کی بات کاٹتے ہوئے کہا کہ تو آپ کہہ رہے کہ ہم ٹیسٹ چھوڑ دیں؟ رپورٹر نے اپنا سوال جاری رکھتے ہوئے کہا کہ کیا آپ اس بارے میں سوچ رہے ہیں کہ ٹی ٹونٹی میں جانا چاہیے، اس پر بابر نے کہا کہ ہم ایسا کچھ نہیں سوچ رہے۔