MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

الیکشن کمیشن نے فریال تالپور کو اہل قرار دے دیا

0 213

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لام آباد(مسائل نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما و سابق صدر آصف زرداری کی ہمشیرہفریال تالپور کی نا اہلی کی درخواست الیکشن کمیشن نے خارج کر دی۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فریال تالپور کی نااہلی کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ الیکشن کمیشن نے فریال تالپور کی نااہلی کی درخواست مسترد کر دی ۔
الیکشن کمیشن نے پی پی رہنما فریال تالپور کو اہل قرار دے دیا۔الیکشن کمیشن کے مطابق درخواست گزار ٹھوس شواہد پیش کرنے میں ناکام رہا۔پی ٹی آئی کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری رکن سندھ اسمبلی ارسلان تاج اور رکن سندھ اسمبلی رابعہ اظفر نے فریال تالپور کے خلاف نااہلی کی درخواست دائر کر رکھی تھی۔ ارسلان تاج کے مطابق الیکشن کمیشن سے درخواست کی تھی کہ کیس کی سماعت میں تیزی لائی جائے، تین سال سے فریال تالپور کیس کے فیصلے کے منتظر ہیں۔
ارسلان تاج نے کہا تھا کہ نااہلی کے دیگر کیسز کے فیصلہ آگئے، مگر فریال تالپور پر فیصلہ نہ آنا سمجھ سے باہر ہے۔ ارسلان تاج نے بتایاکہ فریال تالپور سمیت دیگر پیپلز پارٹی رہنماؤں کی نااہلی کی درخواستیں زیر سماعت ہیں، مراد علی شاہ کی بھی دہری شہریت میں نااہلی کا کیس کی سالوں سے تعطل کا شکار ہے۔تاہم آج الیکشن کمیشن نے فیصلہ سناتے ہوئے فریال تالپور کو اہل قرار دے دیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.