کرینہ کپور اور امریتا اروڑا کورونا وائرس کا شکارہوگئیں
ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور اور ان کی دوست اداکارہ امریتا اروڑا کورونا وائرس میں مبتلاہوگئیں۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق دونوں اداکارائیں اس وقت کووڈ 19 کا شکار ہوئیں جب دونوں کو ممبئی میں فلم پروڈیوسر ریحا کپور کے گھر کرسمس کی پارٹی کا جشن مناتے ہوئے دیکھا گیا۔پارٹی میں اداکارہ ملائیکہ اروڑا،
- Advertisement -
پونم دامانیا اور مسابا گپتا بھی موجود تھیں۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ کرینہ کپور اور امریتا اروڑا کو کووڈ اصولوں کی خلاف ورزی کرتے اور کئی پارٹیوں میں شرکت کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔
بی ایم سی نے دونوں اداکاراوں سے حال ہی میں رابطے میں انے والے لوگوں کو ار ٹی – پی سی ار ٹیسٹ کروانے کا حکم دیا ہے۔ وہیں دوسری جانب اداکارہ کرینہ کپور نے کورونا ٹیسٹ مثبت انے کے بعد خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔
[…] نیوز) بالی وو ڈ اداکارہ ملائیکہ اروڑا نے حال ہی میں اپنے شو “موونگ ان ود ملائیکہ” میں […]