MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عمران خان پر قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر درج کیا جائے اور صحافی ارشد شریف اور اعظم خان سواتی پر تشدد پر سو موٹو ایکشن لے کر شفاف تحقیقات کرا کر قانونی تقاضے پورے کریں،قاسم خان سوری

4 551

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر قاسم خان ، ایم این اے منورہ منیر بلوچ، منسٹر معدنیات مبین خلجی دیگر پارلیمنٹرین ، سینئیر قیادت و عہداداران نے چئیرمین عمران خان پر قاتلانہ حملے کی ایف آئی ار درج کرنے، صحافی ارشد شریف شہید اور اعظم خان سواتی 0ر تشدد کیسز پر سوموٹو لینے اور شفاف تحقیقات کے لئے سپریم کورٹ رجسٹری کوئٹہ میں پٹیشن داخل دائیر کی گئی اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی او صوبائی صدر پی ٹی ائی بلوچستان قاسم خان سوری نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ وزیر آباد کے مقام پر حقیقی آزادی مارچ کے دوران سابق وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کیا گیا جس میں پی ٹی آئی کے کارکن معظم شہد اور کئی افراد زخمی ہوئے لیکن ابھی تک اس قاتلانہ حملے کے خلاف ( FIR ) تک درج نہیں کی گئی حتی کہ قانون کے مطابق ایف آئی آر پہلی معلوماتی رپورٹ ہوتی ھے

- Advertisement -

جو عام پاکستانی شہری کسی کے خلاف بھی درج کرواسکتے بعدازاں اس پر تفتیش و تحقیق ہوتی ھے علاوہ ازیں بزرگ 75 سال کے سینیٹر اعظم خان سواتی کو مجرموں کے طرح اٹھا کر برہنہ کیا اور عمران خان کے خلاف کھڑا کرنے کی کوشیش جب اعظم خان سواتی نہیں جھکے بلکہ پہلے سے بھی زیادہ پرعزم انداز میں عمران اور حقیقی آزادی کے غازی بن کر میدان ڈٹے رھے تو پھر انکی گھریلو او نجی زندگی کو بدنام کرنے کی کوشیش کی گئی جس کی مثال کسی بھی معاشرے میں تو کیا اعلان جنگ میں بھی نہیں ملتی ہم اعلی عدلیہ سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ عمران خان پر قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر درج کیا جائے اور صحافی ارشد شریف اور اعظم خان سواتی پر تشدد پر سو موٹو ایکشن لے کر شفاف تحقیقات کرا کر قانونی تقاضے پورے کریں اس موقع پر صوبائی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر منیر بلوچ، نوابزادہ شریف جوگیزئی، سردار خادم حسین وردگ، باری بڑیچ، حاجی سیف اللہ کاکڑ، محمد آصف ترین، داود پانیزئی نور خان خلجی، عالم کاکڑ، سید تاج آغا، جعفر کاکڑ، اختر مندوخیل، آئی ایل ایف ممبرز، وکلاء برادری اور بڑی تعداد میں عہداداران اور کارکنان نے شرکت کی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

4 Comments
  1. […] آباد(مسائل نیوز)کینیامیں قتل ہونےوالے ارشد شریف کے جسم پر 12 مقامات پر تشدد کے نشانات تھے، دائیں ہاتھ کے […]

  2. […] آباد(مسائل نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان نے سینئر صحافی ارشد شریف کے کینیا میں قتل کے معاملے کا از خود نوٹس لے […]

  3. […] آباد (مسائل نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان نے سینئر صحافی ارشد شریف کی میڈیکل رپورٹ غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے قتل کا […]

  4. […] (مسائل نیوز)پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملے کے کیس میں مسلم لیگ ن کے گوجرانوالہ کے سیکریٹری […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.