نااہل حکمران اہم تعیناتی کا فیصلہ بھی اپنے ملک میں کرنے کے اہل نہیں‘ شیخ رشید
لاہور(مسائل نیوز)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بے اختیاروزیراعظم6ماہ میں5بارفیصلہ لینے لندن جاتے ہیں،گیلپ کے مطابق88فیصدبزنس کمیونٹی حکومتی پالیسیوں سے نالاں ہے ،سیاسی عدم استحکام،سیاسی عذاب یاسیاسی انقلاب زیادہ دورنہیں۔ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بے یقینی کے بادل منڈلارہے ہیں، آئی ایم ایف ہاتھ نہیں پکڑارہی۔انہوںنے کہا کہ فاصلے اتنے بڑھ گئے ہیں کہ غلطی کی گنجائش نہیں،30نومبر تک آر یاپارہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ قوم کی بہتری بھلائی نہیں بلکہ اپنے کیس ختم کرانا مطلوب تھا،نیب کے دفتر میں کیس ختم کرانے کے لیے جھمگھٹا لگا ہوا ہے،نیب قوانین میں ترمیم پر کوئی صاحب ضمیر خوش نہیں۔ انہوںنے کہاکہ قوم مہنگائی سے مر رہی ہے اور یہ ٹوپیاں بدل رہے ہیں،نااہل حکمران اہم تعیناتی کا فیصلہ بھی اپنے ملک میں کرنے کے اہل نہیں۔
[…] نیوز) سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ 6 ماہ اسمبلی کا کورم پورا نہیں ہوا،اپنی […]
[…] (مسائل نیوز) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ جو چاہتے ہیں وہ ممکن نہیں،جو لانا چاہتے […]