MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پیٹرولیم قیمتوں میں ہوشربا اضافہ اور ڈالر کی اونچی اڑان ملکی و غیر ملکی ائیر لائنز نے کرایوں میں بڑا اضافہ کر دیا

1 228

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)پیٹرولیم قیمتوں میں ہوشربا اضافہ اور ڈالر کی اونچی اڑان ملکی و غیر ملکی ائیر لائنز نے کرایوں میں بڑا اضافہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ہوائی سفر کرنے والے مسافروں کی مشکلات مزید بڑھ گئیں،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے

اور ڈالر کی اونچی اڑان کے باعث ایئرلائنز کے کرایوں میں اچانک اضافہ کردیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ملکی وغیرملکی ایئرلائنوں نے بیرون ملک سفر کرنے والے

- Advertisement -

مسافروں کے کرایوں میں اچانک اضافہ کردیا گیا۔برطانیہ، یورپ، ترکی سمیت دیگر ممالک جانے والی پروازوں کے کرایوں میں 30 سے 40فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

کراچی سے برطانیہ اور جرمنی جانے والی پروازوں کے دو طرفہ کرایہ 3لاکھ سے زائد وصول کیا جارہا ہے۔

اس کے علاوہ اندرون ملک کراچی سے لاہور اسلام آباد جانے والی پروازوں کا کرایہ 28سے30ہزار روپے اضافہ کر دیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز)پاکستانی روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری، ڈالر کی اونچی اڑان ، مزید مہنگا ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.