MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور سردی سے متعلق اہم پیشگوئی

0 81

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور سردی کے متعلق اہم پیشگوئی کر دی گئی ہے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ اڑھائی ماہ دسمبر تک معمول سے کم بارشیں ہوں گی اور خشک سردی رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، خطہ پوٹھوار سمیت شمالی علاقوں، بالائی خیبر پختونخوا میں بارشیں کم ہوں گی جس سے خشک سردی پڑنے کا امکان ہے۔

آپ یہ بتائیں کہ گورنر نے رضا مندی ظاہر کی ہے حلف برداری کیلئے یا نہیں؟چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کا ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے استفسار
اس کے علاوہ جنوبی علاقوں اور سندھ میں معمول سے قدرے زیادہ بارشیں ہونے کی توقع ہے۔

- Advertisement -

نومبر میں ملک کے بیشتر علاقوں میں معمول سے بھی کم بارشیں ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے، نومبر کی طرح دسمبر میں بھی معمول سے کم بارشیں ہوں گی۔

رواں ماہ سے دسمبر تک ملک کے بالائی علاقوں سے مغربی حصوں تک خصوصاً خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، شمالی پنجاب، بلوچستان اور کشمیر میں درجہ حرارت معمول کے مطابق بھی اور معمول سے زیادہ بھی رہنے کا امکان ہے۔

وسطی اور جنوبی پنجاب، سندھ میں درجہ حرارت معمول سے قدرے کم رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، ماہ دسمبر میں دن کے اوقات میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کی توقع ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں سرد رہا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.