MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کراچی کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن؛متعدد افغان باشندے زیرحراست

0 77

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(مسائل نیوز)پولیس کی بھاری نفری نے سہراب گوٹھ الآصف اسکوائر اور اس کے اطرافی علاقوں میں آپریشن کے دوران متعدد افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا ۔

- Advertisement -

وفاقی حکومت کی پالیسی کے تحت ایس ایس پی ایسٹ فرخ رضا کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے منگل کو رات گئے سہراب گوٹھ الآصف اسکوائر اور اس کے اطراف میں سرچ آپریشن کیا، جس میں اعلیٰ پولیس افسران سمیت بھاری نفری نے حصہ لیا جب کہ خواتین پولیس اہلکار اور انٹیلی جنس افسران بھی کارروائی میں موجود تھے۔

ڈی ایس پی اورنگ زیب خٹک کے مطابق آپریشن غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف کیا جا رہا ہے ۔ اس دوران غیر قانونی طور پر مقیم متعدد افغان باشندوں کو حراست میں لیا گیا ہے، جن کے خلاف افسران بالا کی ہدایات کے مطابق قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.