MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

فیصل آباد سے 20 کروڑ تاوان کیلئے فرسٹ ایئر کی طالبہ اغواء

0 366

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

فیصل آباد (مسائل نیوز) صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں 20 کروڑ تاوان کے لیے اغوا کی گئی فرسٹ ایئر کی طالبہ کو پولیس نے بازیاب کروا لیا۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق ملزم نے سوشل میڈیا کے ذریعے لڑکی سے دوستی کی اور کالج کے باہر سے اغواء کرلیا، ملزم ابرار نے لوکیشن ٹریس ہونے سے بچنے کے لیے راستے میں اپنا اور مغویہ کا موبائل بھی پھینک دیا اور کسی دوسرے نا معلوم نمبر سے طالبہ کے گھر والوں سے 20 کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا۔
بتایا گیا ہے کہ مغویہ کے والد کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا اور پولیس نے 20 کروڑ تاوان کے لیے اغوا کی گئی فرسٹ ایئر کی طالبہ کو نارنگ منڈی سے بازیاب کروا کے ملزم ابرار کو گرفتار کرلیا تاہم ملزم کے ایک اور ساتھی طیب کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔
طالبہ ہی کے اغواء کا ایک واقعہ لاہور میں بھی پیش آیا جہاں جنرل ہسپتال میں علاج کے لیےلائی گئی 22 سال کی طالبہ پر اسرار طور پر اغواء کر لی گئی، یہ اس وقت ہوا جب گرین ٹاؤن کی طالبہ گھر سے یونیورسٹی کے لیے نکلی تو طبیعت خراب ہونے پر اسے ہسپتال لے جایا گیا، ریسکیو ٹیم طالبہ کو طبی امداد کے لیے جنرل ہسپتال لائی تاہم ہسپتال منتقلی کے بعد طالبہ کے ورثاء پہنچے تو لڑکی وارڈ سے غائب تھی۔

- Advertisement -

معلوم ہوا ہے کہ پولیس نے طالبہ کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا ہے اور اس بات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ علاج کے بعد لڑکی کہاں گئی؟ اس حوالے سے اسپتال کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کی جائیں گی۔ دوسری جانب شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بچوں کے اغواء کی افواہیں پھیلنے لگی ہیں، جہاں لوگ ذاتی جھگڑوں کی آڑ میں بچوں کے اغوا سے جوڑ کر دشمنیاں نکال رہے ہیں، اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کراچی میں اغواء کی جھوٹی خبریں سوشل میڈیا پر منظم انداز سے پھیلائی جارہی ہیں، لوگ مختلف علاقوں میں لوگوں کو اغواء کار قرار دے کر انہیں بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے ویڈیوز بنارہے ہیں اور چند روز کے دوران شہر میں رپورٹ ہونے والی اغواء کی تمام وارداتیں جھوٹی اورغلط ثابت ہوئیں۔
پولیس کے مطابق شریف آباد میں کم عمر افغانی لڑکوں کو اغواء کار قرار دے کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا، شریف آباد پولیس نے معاملے کی تحقیقات کیں تو معاملہ ہی کچھ اور نکلا، تحقیقات کے دوران تشدد کرنے والے افراد نے پولیس کے سامنے تردیدی بیان بھی جاری کردیا، اس کے علاوہ موسمیات چورنگی کے قریب خواتین کو اغواء کارقرار دے کر لوگوں نے ان پر تشدد کیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.