نوکنڈی زندگی کی تمام تر بنیادی سہولیات سے محروم ہیں،عرض محمد بڑیچ
نوکنڈی (پ ر) معروف سیاسی سماجی قبائلی مشرپاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے صوبائی سینئر نائب صدر حاجی میر عرض محمد بڑیچ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نوکنڈی بلوچستان کا سب سے پسماندہ علاقہ ہے نوکنڈی زندگی کی تمام تر بنیادی سہولیات سے محروم ہیں یہاں کے عوام پینے کے پانی کے لئے بھی ترستے ہیں یہاں سے منتخب ہونے والے نمائندے عوام سے ووٹ تو لیتے ہیں مگر اپنا مقصد پورا ہونے کے بعد عوام اور علاقے کی طرف دیکھتے تک نہیں ہے انہوں نے کہا کہ ستم ظریفی تو یہ ہے کہ یہاں کے عوام کو علاج معالجے کی سہولیات تک دستیاب نہیں ہیں نوکنڈی کے مکینوں کو معمولی علاج کے لیے بھی کوئٹہ اور دوسرے علاقوں میں جانا پڑتا ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ نالی بنانا سڑک کی تعمیر کرنا یا اس کو کالی کرنا پانچ اسٹریٹ لائٹس لگانا ترقی نہیں ہے حقیقی ترقی یہ ہے کہ تعلیم کو عام کیا جائے اسپتالوں میں علاج معالجہ کو یقینی بنایا جائے اعلی تعلیمی ادارے قائم کیے جائیں انہوں نے کہاکہ صوبے کے زیر زمین چھپے وسائل کو بروئے کار لانے کی ترکیب کی جائے۔ یہی اصل ترقی اور خوشحالی ہوگی
[…] ن بلوچستان کے صوبائی سینٹر نائب صدر ورکنگ کمیٹی ممبر حاجی میر عرض محمد بڑیچ نے عیدالاضحی کے موقع پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے […]