MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

معروف اداکار نے فیس بک پر لائیوسیشن کے دوران زہر پی لیا

0 521

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

معروف اداکار نے فیس بک پر لائیوسیشن کے دوران زہر پی لیا

کپل شرما شو کے اداکار نے فیس بک پر لائیوسیشن کے دوران زہر پی لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کپل شرما شو کی ٹیم میں شامل اداکار تیرتھ آنند راؤ نے اپنے آفیشل فیس بک اکاؤنٹ پر لائیو سیشن کیا۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ پچھلے 2 ماہ سے میرے ایک لڑکی کے ساتھ تعلقات ہیں جو مجھے جذباتی طور پر بلیک میل کررہی ہے۔

- Advertisement -


تیرتھ آنند نے دعویٰ کیا کہ ان کی خاتون دوست کی وجہ سے سے وہ 3 سے 4 لاکھ روپے کے مقروض ہوگئے ہیں اس لیے وہ خود کشی کر رہے ہیں۔ میری دوست ہی میری خود کشی کی ذمہ دار ہے۔تیرتھ آنند نے اپنی بات ختم کرنے کے بعد زہر پی لیا۔ انہیں فوری طور پر بے ہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔ تیرتھ آنند 2021 میں بھی خود کشی کی کوشش کر چکے ہیں.

گھی سستا ہو گیا

تیرتھ آنند مشہور ہوسٹ اور اداکار کپل شرما کے ساتھ کامیڈی سرکس کا عجوبہ سمیت دیگر شوز میں کام کرچکے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.