MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ڈالر سستا ہو گیا عوام کیلئے خوشخبری

1 648

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ڈالر سستا ہو گیا عوام کیلئے خوشخبری

کاروباری ہفتے کا تیسرا روز، انٹربنک میں ڈالر کی ٹریڈنگ جاری،ڈالرز کا ریٹ مزید گر گیا ۔ بدھ کے روز ڈالر کا لین دین شروع ہوا تو امریکی کرنسی مزید گرگئی ،انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 97پیسے کمی دیکھی گئی ،انٹر بینک میں ڈالر 287روپے کا ہو گیا ہے۔ ڈالر کی قیمت میں مزید ردوبدل کا امکان ہے۔ منگل کے روز ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کی جانب سے موصول ہونے والے اعدادو شمار کے مطابق ایک ہی دن میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 7 روپے کی بری کمی دیکھی گئی ہے،

گھی سستا ہو گیا

- Advertisement -

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 305 روپے سے کم ہوکر 298 روپے تک گرگیا ، یورو 2 روپے کمی سے 321 روپے کا ہوگیا ،میں برطانوی پاونڈ 4 روپے سستا ہوکر 373 روپے تک گرگیا
،امارتی درہم کی بات کی جائے تو اس کی قدر میں 70 پیسے کی کمی واقع ہوئی ہے، جس کے بعد درہم 82.80 روپے پر آگیا ،سعودی ریال 1 روپے 20 پیسے سستا ہوکر 79 روپے تک گرگیا۔
اوپن ایکسچینج میں ڈالر کی قدر میں کمی، اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 4 روپے سستا ہو کر 294 روپے کا ہو گیا۔ دو دنوں میں اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 11روپے کم ہوا ہے۔انٹربینک میں امریکی ڈالر 79 پیسے سستا ہوا.

اسٹیٹ بنک نے ڈالر کی نئی قدر جاری کردی، انٹربینک میں امریکی ڈالر 79 پیسے سستا ہوا۔ امریکی ڈالر 287.97 روپے سے سستا ہوکر 287.18 روپے پر بند ہوا۔ دوسری جانب اوپن ایکسچینج میں ڈالر کی قدر میں کمی۔اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 4 روپے سستا ہو کر 294 روپے کا ہو گیا۔ دو دنوں میں اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 11روپے کم ہوا ہے۔

اوپن مارکیٹ میں یورو 6 روپے سستا، 315روپے کا ہو گیا۔ برطانوی پاونڈ 7 روپے سستا، 366 روپے، امارتی درہم ایک روپے تیس پیسے سستا ہو کر81روپے 50 پیسے اور سعودی ریال 1پیسے سستا، 78روپے کا ہو گیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] ڈالر سستا ہو گیا عوام کیلئے خوشخبری […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.