MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عمران خان کی گرفتاری کیلئے ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد کی زمان پارک جانے کیلئے مشاورت

3 208

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کیلئے ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد لاہور میں موجود ہیں جہاں وہ زمان پارک جانے کیلئے مشاورت کر رہے ہیں۔

- Advertisement -

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد شہزاد بخاری لاہور پہنچ گئے ہیں، وہ اسلام آباد اور لاہور پولیس کے ہمراہ عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک جائیں گے۔ وہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کیلئے تاحال مشاورت میں مصروف ہیں۔

پنجاب پولیس نے وفاقی پولیس کو عمران خان کی گرفتاری کیلئے تمام تر ضروری تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کروا دی ہے، قبل ازیں توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی گرفتاری کے ناقابل ضمانت وارنٹ لے کر ایس پی سٹی اسلام آباد لاہور آئے تھے تاہم لاہور پولیس کی جانب سے آپریشن کی مکمل تیاری کے باوجود گرفتاری کا اقدام کارکنان کے بڑے ہجوم کے اکٹھے ہونے کے سبب روک دیا گیا تھا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

3 Comments
  1. […] نیوز)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے لئے عدالتی وارنٹ کی تعمیل کرانے کیلئے آنے والے […]

  2. […] آباد(مسائل نیوز)سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کی خبر پر ملک کے مختلف شہروں میں تحریک انصاف کے کارکن […]

  3. […] ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق کل جب اسلام آباد اور پنجاب پولیس زمان پارک میں عمران خان کی رہائش گاہ کے گیٹ پر پہنچی تو وہاں پر […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.