MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بیٹے کی موت کے بعد ساس نے بہوکوپڑھا کردوبارہ شادی کرا دی

0 523

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

نئی دہلی(ویب ڈیسک )ساس بہوکے درمیان نوک جھونک کے بارے میں عام طورپرسننے میں ا?تا ہے لیکن بھارت کی ایک ساس نے ساس بہوکے رشتے کا ایک نیا پہلودنیا کے سامنے پیش کردیا۔بھارتی ریاست راجھستان میں ساس اوربہوکے درمیان محبت اوراحترام کی نئی مثال سامنے آگئی۔

- Advertisement -

کملا دیوی کے چھوٹے بیٹے 2016 میں ڈاکٹری کی تعلیم کے لئے کرغزستان گئے اوروہاں ان کی موت ہوگئی۔بیٹے کے گزرجانے کےبعدکملا دیوی نے بہوکومیکے واپس بھیجنے کے بجائے اپنے ساتھ رکھنے کا فیصلہ کیا اورمزید تعلیم دلوائی۔ کملا دیوی کی بہوسنیتا نے تعلیم مکمل کرنے کے بعد بطورلیکچررنوکری کی۔

کملا دیوی نے بیٹے کی موت کے5 سال بعد گزشتہ ماہ اپنی بہو کی دوبارہ شادی کروا کرخوشی خوشی رخصت کیا۔ کملا دیوی کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی بہو کونہیں بلکہ بیٹی کو رخصت کیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.