روسی تیل کمپنی کا وفد پاکستان پہنچ گیا، کل معاہدہ متوقع
اسلام آباد(مسائل نیوز) روس کا ایک وفد آج پاکستان اسٹیٹ آئیل کے وفد سے ملاقات کرکے جی ٹی جی لیول پر خام تیل کی دآمد کے لئے معاہدے کو حتمی شکل دے گا۔روزنامہ جنگ کے مطابق یہ بات وزارت توانائی کے ایک اعلیٰ افسر نے بتائی۔ مزاکرات کی کامیابی کی صورت میں کل ایک معاہدے پر دستخط ہونگے۔پاکستان اسٹیٹ آئل حکومت پاکستان کی طرف سے نامزد ادارہ ہے جو روس سے خام تیل کی درآمد کے لئے کوشاں ہے۔اسی طرح روسی ادارے آپریشنل سروسز سینٹر روس کی طرف سے نامزد کی گئی ہے۔آپریشنل سروسز سینٹر کا ایک وفد پیر کے دن پاکستان پہنچا ہے جو دو روزہ مزاکرات میں حصہ لے گا۔ برنٹ کروڈ آئل کے موجودہ نرخ 73 ڈالر فی بیرل ہیں جبکہ روسی خام تیل کی قیمت 52 ڈالر فی بیرل ہے جوکہ مزید کم کردی گئی ہے جس کے نرخ 42 سے 48 ڈالر فی بیرل ہے۔
[…] آباد(مسائل نیوز)پاکستان نے روس سے خام تیل درآمد کرنے کا پہلا آڈر دے دیا ہے خام تیل مئی میں پاکستان […]